• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرالدین میڈیکل کالج کے طالبعلم کی پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پی جی ایم ائی اور لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیرالدین میڈیکل کالج نے ایک بار پھر طبی تعلیم کے میدان میں اپنی دھاک بٹھا دی، کالج کے ہونہار طالب علم ثقلین امداد نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے تحت فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات میں پنجاب بھر کے 43 میڈیکل کالجز میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔اس ضمن میں پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے اس کامیابی کو یادگار بنانے کے لیے اعلان کیا کہ پوزیشن ہولڈر ثقلین امداد کی تصویر کالج کے ’’رول آف آنر‘‘ پر نمایاں کی جائے گی تاکہ یہ اعزاز موجودہ اور نئے آنے والے طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی اور رہنمائی کا ذریعہ بنے۔پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے طالب علم ثقلین امداد، ان کے والدین اور تدریسی عملے کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اساتذہ کی شبانہ روز محنت، والدین کی دعاؤں اور طالب علم کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔
لاہور سے مزید