• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اندرونی وبیرونی خطرات کے سدباب کیلئے پاک فوج پرعزم ،رانا شہباز حیدر

لاہور (خصوصی رپورٹر )انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین رانا شہباز حیدر نے کہا ہے پاکستان کے اندرونی وبیرونی خطرات کے سدباب کیلئے پاک فوج پرجوش اورپرعزم ہے۔پاکستان کے نڈر جوان اپنی مسلح افواج کے پشت بان ہیں ۔رانا شہبازحیدر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز اپنے فرض منصبی کی بجاآوری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، شہری بھی قیام امن کیلئے چوکس رہیں اوراپنے محافظ جانبازوں کے ساتھ بھرپورتعاو ن کریں۔
لاہور سے مزید