• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیائے کرام کے مزارات عقیدت، ثقافت اور ہم آہنگی کی علامت، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ صوفیائے کرام کے مزارات ہماری عقیدت، ثقافت اور ہم آہنگی کی علامت ہیں۔ صوفیانہ ورثے کے تحفظ اور صوبے بھر کے مزارات پر زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے در بار حضرت پیر وارث شاہؒ کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور زائرین کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزارات کی موجودہ حالت اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور کاموں کی جلد تکمیل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مزارات میں مسجد تعمیر کی جائے گی جبکہ کلچرل سنٹر اور لائبریری کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ تاکہ حضرت پیر وارث شاہؒ کی علمی اور روحانی میراث محفوظ رہے ۔
لاہور سے مزید