• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی عدم دلچسپی،ذہنی کمزور بچوں کی کرائے کی عمارت کرا لی گئی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ضلعی انتظامیہ اور ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے نتیجہ میں ذہنی طور پر کمزور120بچوںاور اساتذہ سےانسٹی ٹیوٹ کی کرائے کی عمارت خالی کرالی گئی ہے۔جس کے باعث بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار سلو لرنرز راولپنڈی جو ایک کرائے کی عمارت میں چل رہا تھا مالک نے خالی کرالی ہے۔جس میں 120زہنی طور پر کمزور بچے تعلیم حاصل کررہے تھے۔عملہ اور اساتذہ کی تعداد14بتائی گئی ہے۔ سکول خالی ہونے سے قبل سکول انتظامیہ اور اساتذہ نےاہم سیاسی شخصیت، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطے کرکے سرکاری عمارت کے حصول کیلئے کوششیں کیں لیکن عدم دلچسپی کے باعث کسی نے ان کی مدد نہ کی۔جس کے باعث عمارت کے مالک نے سکول کا سامان دوچار کمروں میں بندکرکے قبضہ لے لیا ہے۔آج(پیر)سامان بھی اٹھا کر انسٹی ٹیوٹ خالی کیا جائےگا۔قبل ازیں مالک نے31دسمبر 2025کی ڈیڈلائن دی تھی۔پھر اس میں31جنوری2026تک ہمدردی کے باعث توسیع کردی تھی لیکن تین ماہ میں کسی نے مدد نہیں کی۔جس کے باعث مالک نےعمارت کا قبضہ لے لیاہے۔زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے گورنمنٹ خان پرائمری سکول کی سید پور روڈ پرعمارت آدھی خالی ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں باقی کی بھی خالی ہونے والی ہے۔لیکن سڑک پر آنے والے سلولرنرز سکول کوعمارت نہیں دی جارہی۔اس سلسلے میں مقامی بااثر سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ بھی بھی کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں۔
اسلام آباد سے مزید