راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نےمری روڈ، ڈھوک کھبہ، راجہ بازار، صادق آباد اور شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ملک شاپس اور گوشت کی 79 دوکانیں چیک کیں۔ترجمان کے مطابق 24 فوڈ پوائنٹس میں انتہائی ناقص صفائی، مضر صحت اور گندے تیل کا استعمال، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ جس پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گے۔فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے خوراک کے معیار، صفائی کے انتظامات اور اشیائے خوردونوش کے محفوظ ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔