• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترلائی خود کش دھماکے کی سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے شدید مذمت

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں زخمی ہونے والے افراد اور درجنوں بے گناہ افراد کی شہادت پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، حاجی صابر،صوفی محمود علی، ملک عاصم، اظہار عباسی، اظہر خان تنولی، چوہدری واجد گجر، اسد محمود، محمد سرفراز ملک،زاہد حسین بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید