• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرودھائی کےعلاقہ میں 22سالہ نوجوان کی مبینہ طور پر خودکشی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی کےعلاقہ میں 22سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق کراکری مارکیٹ گلی لوہاراں کے قریب فاروق خان ولد ولی خان سکنہ پشاور نے چھری سے اپنی شہ رگ کاٹ لی ،جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ،ریسکیو1122نے اس کی لاش ہسپتال منتقل کی ۔پولیس کاکہنا ہے  کہ خودکشی کرنے والا فاروق رشتے کے تنازع پر گھر والوں سے جھگڑا کرکے ایک دن قبل ہی راولپنڈی آیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید