• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں،15ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان کو گرفتار کر لیا۔چرس،شراب ،اسلحہ معہ ایمونیشن پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 7 کلو 350گرام چرس برآمد کرلی ، تھانہ وارث خان پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3 کلو750 گرام چرس برآمد کی، جب کہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے ایک منشیات فروش کوگرفتار کرکے3 کلو600 گرام چرس برآمد کی، ملزموں کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ جبکہ راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے50لیٹر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، واہ کینٹ،پیرودھائی ،ویسٹریج اورمورگاہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔5 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکےسینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئیں ۔ پولیس کے مطابق ملزموں سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں، کارروائیاں تھانہ سول لائنز اور دھمیال کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔
اسلام آباد سے مزید