• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد، اسلحہ کی نوک پر ڈکیتیاں جاری، گاڑی 13 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آبا میں ، اسلحہ کی نوک پر ڈکیتیاں جاری،گاڑی 13 موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے،19 موبائل فونز،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،19موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ موتی محل کے قریب 3موٹرسائیکل سوار جنید افتخار سے اسلحہ کی نوک پرایک لاکھ 70ہزار روپے اور 2موبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں نجم الحسن ڈیلیوری آرڈر دے کرواپس جارہاتھاکہ 2لڑکے اس سے پانچ ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ چوک میں غلام مصطفیٰ سے دوموبائل اور ساڑھے تین ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹمبر روڈ پرصابر سے 37ہزار روپے اورموبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ اکبر چوک میں عامر علی سے15ہزار روپے اور موبائل اور اس کے دوست بلال سے 14ہزار روپے ،موبائل،شناختی کارڈ چھین لیاگیا،صادق آباد میں آسیہ بی بی کابیگ چھین لیاگیاجس میں 12ہزار روپے ،گھر کی چابیاں اور شناختی کارڈتھا،بنک روڈ پرشاپنگ کے دوران احسان اللہ کی بیوی کے بیگ سے3لاکھ 68ہزار روپے ،حاجی کیمپ کے قریب سویراکی جیب سے 10ہزار روپے ،کوہسار کالونی نیوچاکرہ میں پرویزکے گھرسےسات لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور پندرہ ہزار روپے توپ کلیال میں زاہد محمود کی کریانہ کی دکان سے3لاکھ روپے کاسامان،بسالی میں ملک احسان کے گھر سے دروازے توڑ کرایک لاکھ پانچ ہزار روپے اور دیگرسامان چوری کرلیاگیا۔ ادھروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے جبکہ چار موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ، تھانہ سنبل اور تھانہ نون کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ میں درج کروائے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید