• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر آباد میں وکلاء کی گرفتاری قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے جعفرآباد بار کے جنرل سیکریٹری عبدالسلام عمرانی سینئر ممبر آدم خان رند ایڈووکیٹ کی تھری ایم پی او کے تحت غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ ڈپٹی کمشنرجعفر آباد کا یہ اقدام کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اپنے آپ کو وائسرائے اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں آج وکیل رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کو آفس میں بلا کر بد کلامی کی انہیں غیر قانونی طریقے سے بغیر کسی وجہ کے تھری ایم پی او کا غیر قانونی آرڈر جاری کرنا قابل مذمت ہے۔اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے وکلاء کو ڈرایا نہیں جاسکتا بیان میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیاہےکہ وکلاء کی بلاجواز گرفتاری کا فوری طور پر نوٹس لیں اور گرفتار وکلاء اور ان کے ساتھ گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کریں۔
کوئٹہ سے مزید