• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی کچھی کی ضلع کونسل کا اجلاس، مختلف امورپر غور

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کچھی کی ضلع کونسل کا اجلاس ڈھاڈر میں ملک اسداللہ بنگلزئی کی میزبانی میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ نے اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے بلوچستان میراں بلوچ مہمان خاص کے علاوہ اراکین کونسل و کارکن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں کارکردگی و تنظیمی رپورٹ علاقائی و سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غورو خوض کیا گیااور متعدد فیصلے کیے گئے اجلاس میں ضلع میں جاری بد امنی اور ڈاکو راج کے نا تھمنے والے سلسلے پر شدید تحفظ کا اظہار کیا گیا اور بھاگ شہر میں پینے کے پانی کے بحران اور متعلقہ محکموں و ذمہ داروں کی کارکردگی پر غم وغصے کا اظہار کیا گیاگزشتہ روز ڈھاڈر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید کیے گے نوجوان سید طارق شاہ دوپاسی کے ناحق قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور انکی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی بدامنی کے جاری و ساری سلسلے کو انتظامیہ کی ناکامی اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کو سبب قرار دیا گیا آئینی مدت پوری ہونے پر ضلعی کابینہ کو تحلیل کر کے ملک اسداللہ بنگلزئی کی سربراہی میں امان اللہ خلجی عبدالغنی بلوچ گہرام چھلگری گیلا رام پر مشتمل تشکیل دے دی گئی اجلاس سے ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ میراں بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ انسان دوست وطن دوست قوم دوست سیاست کی ہے کچھی سمیت پورے نصیرآباد ڈویژن میں ہمیشہ فرسودہ سوچ اور قبائلی نظام و سیاست کے مقابلے میں جمہوری سیاست کو فروغ دیا۔
کوئٹہ سے مزید