• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ،عوام کو مشکلات کاسامنا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سردیوں میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ نہ رک سکا، باربار بجلی كی طویل بندش اور قلت آب سے شہری عاجز آگئے شہریوں کاکہنا ہے کہ بجلی كی طویل ترین بندش اور پانی كی عدم فراہمی كی وجہ سے انہیں شدید مشکلات كا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نواحی اور گنجان آبادی والے علاقوں میں بجلی كی بندش اور گھروں میں پانی كا نہ ملنا بھی كسی عذاب سے كم نہیں ہے گھروں میں بچے، بوڑھے اور بیمار طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں کاروباری علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خواتین کو بھی امور خانہ داری میں بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔
کوئٹہ سے مزید