• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی عزیز لاسی کی ناگہانی موت ناقابل تلافی نقصان ہے، رحمت بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے وندر میں ٹریفک کے المناک حادثے میں سینئر صحافی عزیز لاسی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافتی برادری ، پورئے بلوچستان اور معاشرے کے لیے ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ۔ ایک تعزیتی بیان میں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عزیز لاسی باوقار ، ذمہ دار اور مثبت صحافت کے علمبردار تھے جنہوں نے ہمیشہ سچائی ، غیر جانبداری اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کو اپنی صحافتی زندگی کا مقصد بنایا ۔عزیز لاسی نے بلوچستان کے عوام کی آواز بن کر محرومیوں ، مسائل اور حقائق کو اعلیٰ صحافتی اقدار کے ساتھ اجاگر کیا جس پر وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔
کوئٹہ سے مزید