• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی ادارے علم کی آبیاری میں مصروف عمل ہیں، نذر بڑیچ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن بلوچستان کے صدر نذر بڑیچ نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے انتہائی نامساعد حالات میں حکومتی سرپرستی کے بغیر علم کی آبیاری میں مصروف عمل ہیں، صوبہ بھر میں 9 لاکھ سے زائد طلباء طالبات کو تعلیم دے رہے ہیں بلوچستان میں نجی تعلیمی شعبہ بہترین تعلیمی خدمات انجام دے رہاہے لیکن حکومتی سطح پر سب سے زیادہ عتاب کا نشانہ بھی نجی تعلیمی شعبہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ویلی گرائمر ہائی سکول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں نمایاں پوزیشن ہولڈر اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ طالبات میں انعامات، شیلڈز اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں اسکول کے بہترین طالب علم برائے سال 2025 کو لیپ ٹاپ انعام میں دیا گیا تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ادارہ آئندہ بھی دینی و عصری تعلیم، اخلاقی تربیت اور جدید مہارتوں کے ذریعے بچوں کو باصلاحیت اور باکردار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
کوئٹہ سے مزید