• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز لاسی متحرک اور با اصول صحافی تھے، شاہد رند

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے وندر کے قریب پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی عزیز لاسی کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے معاون وزیر اعلیٰ نے مرحوم عزیز لاسی کو ایک ذمہ دار، بااصول اور متحرک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید