• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی نا اہلیت کا ریفرنس مل گیا،فیصلے کی مدت بارے نہیں بتا سکتا،ایاز صادق

اسلام آباد( طاہر خلیل) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نا اہلیت کا ریفرنس وصول کیاہے مگر ابھی پڑھا نہیں کیونکہ کاغذات کا پلندہ ہے جسے دیکھنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں کے گروپ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی،ایاز صادق نےکہاکہ ریفرنس کے فیصلے کی مدت بارے فی الوقت کچھ نہیں بتا سکتے۔ قبل ازیں پیپس میں عالمی یوتھ ڈے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پیار کے رچار،نفرت سے نفرت وقت کی ضرورت ہے۔ نوجوان اداروں کے استحکام کیلئے کام کریں۔ نوجوانوںکو سیاست میں آنا چاہیے کم ازکم پارلیمنٹ پریکٹس سے آگاہی ضروری ہے۔رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے خطاب میں کہا کہ ان کی جنگ اقلیت کے لفظ کیخلاف ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ بسنے والی تمام اقوام اقلیت نہیں برابر کی شہری ہیں۔ وائے پی ایف کی سیکرٹری جنرل شاذافاطمہ خواجہ ایم این اےنے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی تر قی کیلئے سیاست میں نوجوانوں کی شر کت ضروری ہے  ۔پاکستان میں آکسفیم کے کنٹری ڈائر یکٹر محمد قزلباش نےبھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
تازہ ترین