• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کولمبو پہنچ گئی، آج پریکٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان سے مقابلہ کیلئے کولمبو پہنچ گئی۔ میچ میں بھارت کی پلیئنگ الیون میں ابھیشک شرما کی واپسی کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فٹ ہورہے ہیں۔ بھارت کولمبو میں اسپن کے موافق حالات سے فائدہ اٹھانا چاہے گا اور توقع ہے کہ وہ واشنگٹن سندر کی شکل میں ایک اضافی اسپنر کو اپنی لائن اپ میں شامل کرسکتا ہے،میڈیا کے مطابق بھارت تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں جانے کی پلاننگ کررہا ہے۔بھارتی ٹیم کے ہوٹل کے باہر سیکیورٹی سخت ہے۔ٹیم ہفتے کو پریکٹس سیشن کرے گی۔
اسپورٹس سے مزید