کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیشنل بینک سے وابستہ ہوگئے انہیں اسپورٹس کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وسیم اکرم اور اقبال قاسم جیسے شہرت یافتہ کرکٹرز بھی اسپورٹس کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھاچکے ہیں۔