• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل،سری لنکا کے چار یتھ اسالنکا قلندرز کی نمائندگی کے لئے کراچی آ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے لئےسری لنکا کے چاریتھ اسالنکا قلندرز کی نمائندگی کرنے کراچی پہنچ گئے، پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ قلندرز نے اسالنکا کو انجرڈ پرویز حسین ایمان کے متبادل کے طور پر شامل کیا تھا۔ ملتان سلطانز اسکواڈ میں شامل غیر ملکی ممبران کو بریک دے دیا گیا۔ اسکواڈ میں شامل پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف تین دن کی چھٹی پر دبئی روانہ ہوگیا۔ عرفات منہاس اور محمد شہزاد کو بھی فیملی سے ملاقات کیلئے چھٹی مل گئی ۔چھٹی پر جانے والے تمام کھلاڑی جمعے کی صبح اسکواڈ واپس جوائن کرلیں گے ملتان سلطانز اپنا اگلا میچ اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل میں شرکت کے بعد پشاور زلمی میں شامل دو بنگلہ دیشی کرکٹرز ناہید رانا اور شریف الاسلام نیوزی لینڈ کی ہوم سیریز میں شرکت کے لئے وطن روانہ ہوگئے ۔دونوں کھلاڑیوں نے ڈھاکا پہنچ کرٹیم کو جوائن کرلیا۔ انگلش کرکٹر سیم بلنگز تین دن کی چھٹی گزارنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ۔

اسپورٹس سے مزید