• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی جانب سے ٹیموں، فرنچائز مالکان کے اعزاز میں تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں، فرنچائز، مالکان اور انتظامیہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے بھی شرکت کی ۔ان کی کھلاڑیوں اور فرنچائز مالکان سے غیر رسمی گفتگوہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فردا فردا مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سندھ کے وزراء اور افسران ، ڈی جی ایف آئی اے، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر ماضی کے کرکٹرز وسیم اکرم، انضمام الحق، مصباح الحق، سرفراز احمد اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اسپورٹس سے مزید