• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، نئے ٹیلنٹ کیلئےکراچی ،لاہور میں ٹرائیلز ، کھلاڑیوں کا جوش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے پی ایچ ایف کے تحت ملک گیر ٹرائیلز کے سلسلے میں کراچی کے بعد لاہور میں بھی ٹرائیلز شروع ہوگئے، عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 60 کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ٹرائلز کی نگرانی ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمینز اصلاح الدین اور حسن سردار نے کی۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر سمیع اللّٰہ، ارکان سلیکشن کمیٹی ناصر علی اور کاشف جواد بھی موجود تھے۔سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کا مقصد بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ قومی ٹیم کیلئے مضبوط دستہ تیار کیا جا سکے۔

اسپورٹس سے مزید