کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ آف پیس (غزہ امن بورڈ ) کے رکن ممالک نے غزہ میں تعمیر نو اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کیلیے 5 ارب ڈالر سے زائد رقم دینے اور ہزاروں فوجی فراہم کرنے کا عہد کیا ہے، حماس کو مکمل اور فوری طور پر غیر مسلح ہونے کے اپنے عزم پر قائم رہنا چاہیے۔