کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر پاکستانی مداح شدید مایوس اور ناراض دکھائی دئیے، سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکال دی، بھارت کے ہاتھوں ناکامی پر ملک بھر میں شائقین کر کٹ غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی بھارت کے سامنے نفسیاتی دبائو کا شکار ہوجاتے ہیں، مقابلہ کر کے ہارتے تو اتنا دکھ نہ ہوتا،میچ کے لئے کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی، ہم صرف بھارت سے جنگ جیت سکتے ہیں، کر کٹ میچ نہیں، ہیڈ کوچ کو چیو نگم چبانے کا علاوہ کچھ نہیں آتا،شہریوں نے پی ایس ایل کی فرنچائز سے کہا ہے کہ میچ ہرانے والے کھلاریوں کی قیمت کو کم کریں۔