• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے قریب رہنا ہی اصل سفارتکاری ہے، عوامی رابطوں پر فوکس ہے، نیٹالی بیکر

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر کا کہنا ہے کہ عوام کے قریب رہنا ہی اصل سفارتکاری ہے ، عوامی رابطوں پر فوکس ہے عربی ،ہسپانوی ،فارسی اور تھوڑی بہت اردو بھی بول لیتی ہوں،پاکستان میں لنکن کارنرکے ذریعے امریکا میں تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔امریکی ناظم الامور نیٹالی اے بیکر امریکہ،پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مصروف ہیں ۔ نیٹالی اے بیکرنے صبح کی کافی کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کام کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں۔نیٹالی اے بیکر نے کہا کہ سفارتی مصروفیات کے باوجود عوام کے قریب رہنا پسند کرتی ہوں۔ امریکی ناظم الامورنے نئے سلسلے NBExploresPakistanʼ کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔نیٹالی بیکر نے پاکستانی عوام سے اپنے تعلق کو دل سے قریب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کاروبارکرنے والی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہی ہوں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان میں روزگارکے مواقع پیدا کریں گی۔
اہم خبریں سے مزید