دیامر ( نثار عباس نامہ نگار)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ، منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی پلان پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی جبکہ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایاگیا کہ دونوں منصوبوں کے مین ڈیمز پر آر سی سی ورکس اسی سال شروع ہو جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے گزشتہ روزیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کادورہ کیا اور منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دونوں پراجیکٹس کے جنرل منیجرز، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ وضع کئے گئے تعمیراتی پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کام میں تیزی لائیں تاکہ پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے انتہائی اہم ان منصوبوں کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔