• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما مرا دسعید سینیٹ کی نشست سے مستعفی

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجا ہے۔ انہوں نے پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا۔استعفے کے متن میں کہا گیا کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے‘یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہاکہ ہمیں فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یکمشت استعفے دینے چاہئیں۔مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تحریک انصاف نے تصدیق کردی۔
اہم خبریں سے مزید