• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کا ملک شاپ پر دستی بم سے حملہ، دو افراد زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) خدائیداد روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا ملک شاپ پر دستی بم حملہ دو افراد زخمی ہو گئے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس کے مطابق خدائیداد روڈ پر واقعہ ملک شاپ پر گزشتہ روز نامعلوم موٹرسایکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دکان میںموجود دو افراد ایمل خان اور نواب خان زخمی ہو گئے جبکہ دکان کے شیشے ٹوٹ گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔
اہم خبریں سے مزید