• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم، نسرین جلیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی سنیئر رہنما نسرین جلیل کی جانب سے ایم کیو ایم میں اپنے30سال ضائع ہونے کے بیان پر ایم کیو ایم کے کچھ منتخب نمائندوں نے پارٹی کے چیئرمین سے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا،جبکہ کا رکنان بھی سخت نالاں ہیں، جن کا کہنا ہے ان برسوں میں پارٹی سے ہر سطح پر فائدہ اٹھانے کے باوجود اس قسم کی باتیں ایم کیو ایم کی مقبولیت کو روکنے کی سازش ہے،دوسری جانب پارٹی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ نسرین جلیل سے اس حوالے سے بات چیت کی گئی ہے، جنہوں نے اپنے خیالات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وضاحت بھی دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید