سعودی عرب کے محکمۂ موسمیات نے مختلف علاقوں میں آج سے جمعے تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
سعودی حکام کے مطابق ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے لے کر شدید بارشوں کی زد میں رہیں گے، بعض علاقوں میں سیلابی صورتِ حال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
غیر یقینی موسمی حالات کے باعث محکمۂ تعلیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آج ریاض میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔