• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی پر 2 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران نے 2 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت دے دی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق معصوم شاہی اور حامد ولیدی دونوں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے موساد کے ساتھ مبینہ تعاون اور ملک کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ان 2 افراد کو سزائے موت دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد محمد معصوم شاہی اور حامد ولیدی پر الزام تھا کہ انہوں نے بیرونِ ملک خصوصاً عراق کے کردستان ریجن میں تربیت حاصل کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں توہینِ مذہب اور مخالف گروہوں کے ساتھ تعاون سمیت مختلف الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ان مجرمان کی سزائے موت کو ایرانی سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا، جس کے بعد اس سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید