روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے، اس کے پاس آہنی عزم موجود ہے۔
روسی اخبار کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے۔
کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہمی کی رپورٹس درست نہیں۔