• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کا مقام تاحال طے نہ ہو سکا

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے تقریباً 2 ماہ بعد بھی ان کی تدفین کا مقام طے نہیں کیا جا سکا ہے۔

’ایران انٹرنیشنل‘ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے حرم کا انتظام سنبھالنے والی مذہبی فاؤنڈیشن آستان قدس رضوی کا کہنا ہے کہ مشہد میں واقع امام رضا کے مزار کے احاطے میں تدفین کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ تدفین کی جگہ کے تعین کے لیے مشاورت جاری ہے جبکہ اب تک سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں میں شہید ہو گئے تھے جس کے بعد سے ان کی میت کی تدفین تاخیر کا شکار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید