• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کی آئل کمپنیوں کو 38 ارب کے ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 38 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی کردی گئی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق 34 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کے پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی ادائیگی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے خلیج میں جنگ کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا پورا اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا تھا۔ حکومت نے 129 ارب روپے سے زیادہ دی تھی، پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل پر دی جانے والی سبسڈی کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ادائیگی کےلیے اوگرا کو ذمہ داری سونپی گئی۔

ترجمان کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو ایک باقاعدہ طریقہ کار کے تحت نافذ کیا، جس کی حکومت سے منظوری بھی حاصل ہے، اس طریقہ کار کا مقصد کلیمز کی جانچ پڑتال اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید