لا ہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ سیل،نمائندگان و نامہ نگاران جنگ)لاہور میں مزید 2بچوں جبکہ رحیم یارخان میں نویں جماعت کی طالبہ ، ڈیرہ غازی خان میں ہسپتال سے نومولوداور اگوکی میں 17سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے با غبا نپو رہ میں 11سا لہ زین 2اگست کو گھر سے مد رسہ گیا لیکن واپس نہیں آ یا ۔ پو لیس نے بچے کے ماموں ریا ض کی رپو رٹ پر اغو ا کا مقد مہ درج کر لیا۔ رائیو نڈ سٹی میں رضو ان کو نا معلو م افر اد نے اغو ا کر لیا ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے۔دریں اثنالاہور کے علاقے ملک پارک میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، تین ڈاکوؤں نے ایک شخص پر حملہ کیا اور نقد رقم اور موٹر سائیکل کے ساتھ اس کی کم سن بیٹی چھیننے کی بھی کوشش، لیکن اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے، ایک ڈاکو فرار ہوگیا لیکن دو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے ان مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی اور ان کی بات سنے بغیر صرف ڈاکوؤں کو چھڑاکر لے گئی۔پولیس کے رویے کے خلاف مشتعل شہریوں نے احتجاجاً ٹریفک بلاک کردی۔ رحیم یار خان کے علاقے علامہ اقبال ٹائون کے رہائشی منظور احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 14سالہ بھتیجی خدیجہ جو نویں کلاس کی طالبہ ہے ٹیوشن پڑھنے کے لئے گھر سے گئی تو اسے راستے میں ملزم مظہر فرید نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اغوا کرلیا ۔ ڈیرہ غازی خان میں ہسپتال سے چاہ شاہلی والا کے محمد اسحاق کے نومولود بچے کو اغوا کر لیا گیا ۔ اگو کی میں مشتاق کا17سالہ بیٹا اشتیاق احمد ایک ہفتہ قبل اپنی پھوپھوکے گھر گیا تھا لیکن اس کا آج تک کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔ نورے والی کے رہائشی محمد عامر نے پولیس کوبیان کیا کہ چار نامعلوم ملزمان اس کے بھائی اعظم کو گھر سےاٹھا کر لیجانے کی کوشش کی۔ اہل علاقہ کے آجانے پر ملزمان نے مغوی اعظم کو برہنہ حالت میں سڑک کنارے پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ اقبال آباد میں دونامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے سات سالہ بچے کو اغواکرنے کی کوشش کی تاہم اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کرد ی جس سے شینہ والا کے قریب اغواکار بچے کوچھوڑکر فرارہوگئے۔ ڈیرہ کے علاقہ جمال سرور کالونی کے رہائشی عثمان کے دو بیٹے سولہ سالہ عمیر اور چودہ سالہ عمر گذشتہ روز گھر سے اکیڈمی جانے کیلئے گئے اور پھر رات گئے تک واپس نہ آئے جس پر پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کردی ،بعد ازاں گمشدہ دونوں بھائیوں کی فورٹ منرو میں موجودگی کی اطلاع ملی ، مقامی پولیس کی مدد سے انہیں اپنے والدین سے ملوا کر گھر پہنچا دیا گیا ۔پاکپتن تھانہ رنگ شاہ کے علاقہ چک 2،ای بی میں 12سالہ راشد کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسےزہریلی دوا دیکر اغوا کرنے کی کوشش کی لوگوں کے پہنچنے پر ملزمان راشد کوچھوڑ کرفرارہوگئے۔فورٹ عباس میں چک 273/ایچ آرکے محمد احمد کے گھر سے دو خواتین 6سالہ بچے نوید کو اغوا کرکے لے گئیں،مقامی پولیس نے ملزمان ساجدہ،کشور اور بوٹا کو حراست میں لے لیا۔والد کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر شیخو پورہ سے بھاگنے والا لڑکا اوکاڑہ پہنچ گیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل اوکاڑہ چودھری ضیاءالحق نے بتایا کہ لڑکے کو اسکے والد کے حوالے کر دیا گیا۔وہاڑی میں جی بلاک سے چھ سالہ بچے فیضان کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کرنے کی کوشش اہل محلہ نے ناکام بنا دی ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔بورے والا میں چک نمبر289ای بی کے رہائشی جعفر وٹو کے8سالہ بچے کو دونامعلوم عورتیں بے ہوشی کی حالت میں اغواکر کے فرارہورہی تھیں کہ لوگوں کے شور مچانے پربچے کو پھینک کر فرار گئیں۔تحصیل عارفوالا انصاری چوک میں مشتعل لوگوں نے مبینہ طورپر اپنی گرل فرینڈ کو ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کوپیٹ ڈالا،جبکہ لوگوں نے چک147ای بی سے مشکوک خاتون کومبینہ طورپر 6سالہ بچے ابرار کو اغواءکرنے کی کوشش میں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔سانگلہ ہل میں گھر سے لاپتہ ہونے والا12سالہ بچہ احد سجاد فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے مل گیا۔ پاکپتن سےنمائندہ جنگ کے مطابق پاکپتن چک 347ای بی میں دوملزموں غلام مصطفیٰ وغیرہ نے 10سالہ بچے صفت اللہ کواغوا کرلیا، اے ایس آئی علی شیرنے بچے کےاغوا کی وائرلیس پراطلاع ملنے کےبعد تلاش شروع کی توبچہ کھیتوں میں موجود تھا پولیس نے موقع پرموجود دوملزموں کوگرفتارکرکے مغوی بچہ بازیاب کرالیا ۔ کینال کالونی میں پھل فروش کی 11سالہ بیٹی سودا سلف لینے جارہی تھی کہ ملزم اسماعیل اسے بہلا پھسلا کر لے گیا اور اسے زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی ورثاء کے آنے پر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔