• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کی باتوں، وعدوں پر بھروسہ نہیں ہے، باقر قالیباف

باقر قالیباف - فوٹو: فائل
باقر قالیباف - فوٹو: فائل

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے دوبارہ منتخب اسپیکر کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ٹھوس نتائج کے بغیر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا، جس میں ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی نہ ہو۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ دشمن کی باتوں اور وعدوں پر بھروسہ نہیں، ہمارے لیے واحد معیار یہ ہے کہ اپنی کسی بھی یقین دہانی یا عزم کو پورا کرنے سے پہلے ہمیں عملی اور ٹھوس نتائج حاصل ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید