• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نہ صرف ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا بلکہ ایٹم بم خریدے گا بھی نہیں۔

انہوں نے یہ بات ٹی وی انٹرویو میں کہی۔ جمعہ کو صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر اب کہا ہے کہ ڈیل پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں، جو ہم چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ کسی جلدی میں نہیں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے پتے امریکا ہی کے پاس ہیں۔ اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید