گزشتہ پونے تین سال سے غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی پر مبنی جاری جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 72 ہزار 939 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں کام کرنیوالی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ میں اب تک تصدیق شدہ شہادتوں کی تعداد 72 ہزار 939 ہو گئی ہے جبکہ ایک 72 لاکھ 927 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ بھر کے اسپتالوں میں اسرائیلی حملے سے شہید ہونے والی کی لاش اور 8 زخمی افراد لائے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مبنی حملوں میں اب تک 930 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 819 زخمی ہو چکے ہیں۔