• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید جنگی ماحول میں معلومات پوشیدہ رکھنا مشکل ہوچکا ہے، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ جدید جنگی ماحول میں معلومات کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف نے سندور 2.0 سے متعلق کہا کہ موجودہ دور میں میدانِ جنگ کی تقریباً ہر نقل و حرکت مخالف فریق کی نظر میں ہوتی ہے اور معلومات کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

انہوں نے عسکری تیاری، بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور انفارمیشن آپریشنز کے شعبوں میں درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا۔

بعض مبصرین بھارتی دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے ایک اہم اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ’سندور 2.0‘ سے متعلق بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب بھارت میں سیاسی، سماجی اور معاشی امور پر حکومت کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں قومی سلامتی اور علاقائی کشیدگی سے متعلق بیانیے عوامی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ’سندور 2.0‘ کا تصور صرف عسکری حکمت عملی ہی نہیں بلکہ سیاسی عوامل سے بھی متاثر دکھائی دیتا ہے۔

ان کے مطابق کسی بھی طویل المدتی فوجی آپریشن کی کامیابی کا اندازہ اس کے طے شدہ سیاسی اور اسٹریٹجک اہداف کے حصول سے لگایا جاتا ہے۔

بعض مبصرین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ جالندھر دھماکے، پاکستان سے مبینہ روابط پر گرفتاریوں کے دعوے اور بین الاقوامی فورمز پر پیش کیے جانے والے مؤقف سمیت متعدد معاملات کو بھارت کی داخلی سیاست کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید