• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

82 عالمی تنظیموں کا طالبان وفد کے جون میں ممکنہ دورۂ برسلز پر اظہار تشویش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس سمیت 82 عالمی تنظیموں نے طالبان وفد کے جون میں ممکنہ دورۂ برسلز پر تشویش کا  اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغان طالبان کے ساتھ سیاسی و سفارتی روابط قائم نہ کرے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا مزید کہنا ہے کہ طالبان افغان عوام کے نمائندہ نہیں اور نہ کسی شراکتی یا نمائندہ عمل کے تحت اقتدار میں آئے، عالمی عدالت انصاف نے صنفی مظالم  پر 2 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ متعدد ارکان یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

انسانی حقوقکی تنظیموں کا مزید کہنا ہے کہ یورپی سرزمین پر طالبان سے سرکاری رابطہ سنگین قانونی و سیاسی مضمرات کا حامل ہوگا، اس سے طالبان کی غیر قانونی حکومت تسلیم کرنے کا امکان بڑھ جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید