رحیم یار خان کا علاقہ ظاہر پیر تیتروں کی آواز سے گونج اٹھا،6روزہ تیتر بولی ٹورنامنٹ میں 120 تیتروں نے حصہ لیا۔
محکمہ آبپاشی کے ریسٹ ہاؤس میں تیتروں کی بولی کا 6روزہ بین الصوبائی ٹورنامنٹ منعقد ہوا، مقابلے میں گھوٹکی، ڈہرکی، بلوچستان، بہاولپور، کبیر والا، ملتان، جھنگ اور رحیم یار خان سے 120تیتروں نے حصہ لیا۔
ایک ساتھ تیتر بولے تو کان پڑی آواز سنائی نہ دی،تیتر بولتے بولتے تھکتے رہے، ہارتے رہے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے رہے،مقابلے کے آخر دن تین تیتر مسلسل بولنے کا مقابلہ جیت گئے، تیتر مالکان میں 10 ہزار کاانعام برابر تقسیم کیا گیا۔