ایرانی جوہر سیکیورٹی سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اصفہان پرامریکی حملوں میں شعاعی عمل کی تنصیب متاثر ہوئی ہے۔
اصفہان میں ہفتے کو امریکی اور اسرائیلی حملے پر ایرانی جوہری سیکیورٹی سینٹر کا ردعمل آیا ہے، جس میں کہا گیا کہ اصفہان پر امریکی حملوں میں شعاعی عمل کی تنصیب متاثر ہوئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شعاعی عمل کی تنصیب سے تابکاری یا آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی جوہری سیکیورٹی سینٹر نے کہا کہ اصفہان پر اسرائیلی و امریکی حملوں میں ایریڈیشن فیسیلٹی متاثر ہوئی، جس سے تابکاری یا آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔