ٹھٹھہ(نامہ نگار) چار دن قبل ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے قریب کھوبر کریک کے مقام پر گہرے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے مزید دو ماہی گیروں صدام کڑموں اور اسماعیل کاتیار کی نعشیں مل گئی ہیں جنہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ لاپتہ ہونے والے تاہم مرتضیٰ کاتیار کی تلاش تاحال جاری ہے۔