کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی بات چیت کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت میں امریکی نمائندے بھی شریک تھے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پیگٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے سفیروں اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات ’تاریخی‘ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو امید ہے کہ اس رابطے کے نتیجے میں واشنگٹن کی ثالثی میں طویل المدتی امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گی۔