• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات کے بعد استعفیٰ ، ٹونی گونزالیز نے دباؤ پرریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،اخلاقی و مالی اسکینڈلز سے کانگریس میں ہلچل، دو دیگر ارکان کے خلاف بھی کارروائی زیر غور ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں اسکینڈلز کے باعث غیر معمولی سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے، جہاں دو ارکان نے استعفیٰ دے دیا جبکہ دو دیگر کو ممکنہ برطرفی کا سامنا ہے۔ ڈیموکریٹ رکن ایرک سواول ویل نے جنسی بدسلوکی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات کے بعد کانگریس سے استعفیٰ دے دیا، جبکہ ریپبلکن رکن ٹونی گونزالیز نے اپنے سابق معاون کے ساتھ تعلقات کے انکشاف اور بڑھتے دباؤ کے بعد آئندہ انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔ رپورٹ کے مطابق دو دیگر ارکان، شیلا چرفیلس میک کارمک اور کوری ملز، بھی اخلاقی اور مالی بدعنوانی کے الزامات کے باعث ممکنہ کارروائی کی زد میں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید