کراچی (نیوز ڈیسک ) ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے اور اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانے والی حکومتوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پیدرو سانچیز نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چین ایک اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید قریب اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک زرعی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بڑھانے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے کر رہے ہیں۔