• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل کشتیاں دو روز قبل اٹلی کے جزیرے سسلی کے ساحل پر غزہ روانگی کے لیے تیاری کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل کشتیاں دو روز قبل اٹلی کے جزیرے سسلی کے ساحل پر غزہ روانگی کے لیے تیاری کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل کے قریب پہنچ گیا۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا میں ڈاکٹرز، صحافی، سماجی کارکن اور مختلف یورپی ممالک سے رضاکار شریک ہیں۔

منتظمین کے مطابق یہ اقدام غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے خلاف عالمی دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔ 

گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق جہاز اٹلی، اسپین اور فرانس کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔ ترکیہ اور یونان کی بندرگاہوں سے آنے والی کشتیوں کا ایک گروپ بھی گلوبل صمودفلوٹیلا میں شامل ہوگا۔

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا نے ستمبر 2025 میں بھی قافلے غزہ پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید