• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو اسرائیلیوں کے لیے آفت بن چکے، اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان اسرائیلی وزیر اعظم پر برس پڑے، کہا نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔ یہ اسرائیلی اب کہہ رہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ صورتِ حال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر توجہ ہے۔ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید