• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ دیں ،فاطمہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے علاقے جیکب آباد کی رہائشی فاطمہ عرف وحیدہ نے کہا ہے کہ میں نے کسی دباؤ کے بغیر اپنی مرضی سے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول اور خادم حسین سے نکاح کیا ہے حکومت اور قانون کرنے والے ادارے مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ دیں یہ بات انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی فاطمہ عرف وحیدہ نے کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے خادم حسین سے نکاح کیا ہے مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے میں اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہوں مجھے میرے ورثاء عمران، بہادر، عمران علی اور معشوق علی سے جان کا خطرہ ہے میری حکومت سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید