• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، بابر یوسفزئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہاہے کہ صوبے میں لسانیت، فرقہ واریت اور شناخت کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت کا عزم ہے کہ امن، بھائی چارہ اور یکجہتی کے فروغ کے لیے تمام تر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی ادارے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم کے تحت برادر اقوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم یہ ان کی خام خیالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب متحد ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، اور ہماری پہچان صرف پاکستان ہے۔ کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہمارے درمیان نفرت یا تقسیم پیدا کرے۔
کوئٹہ سے مزید