کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیس اینڈ جسٹس کونسل کے رہنماؤں نے کہاہےکہ امریکہ،اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور انہیں مذاکرات کیمیز پر لانا پاکستان کی بہترین عسکری اور سفارتی فتح ہےپاکستان امن کا داعی ہے اور دنیا بھر میں امن کے قیام کے لئے کوشاں ہے امن جرگہ کے ذریعے بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے جہدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار کوئٹہ چشمہ اچوزئی میں پاکستان پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیئرمین میاں عبدالوحید،کوآرڈینیٹر سید اعجاز حسین شاہ ، ایمبیسیڈر روحیل اکرام ، انفارمیشن سیکرٹری پنجاب محمد جبیر صدیقی ، کراچی اطلاعات سیکرٹری بلال تنویر ، ملک بسم اللہ دومڑ ، فدا محمد دومڑ ، مستقیم خان دومڑ ،سردار یحییٰ خان ناصر ،سید فضل بابر ، ایڈووکیٹ عطا خان کاکڑ ، حاجی مجیب الرحمٰن ملاخیل ، مولانا نور اللہ ، عبدالصمد علیزئی ، حاجی اختر محمد ، صدام خان بیانزئی ، اسد اللہ کاکڑ ، نظام الدین علیزئی ، سردار جمعہ خان بادیزئی ، فیروز خان کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہاکہوزیر اعظم میاں شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچایا۔